اشتہار

تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 23 جون، 2019

شوہر اور اس کے بھائیوں کے ظلم سے نجات دلائی جائے. باڈوان کی رہائشی خاتون بی بی




چکدرہ(احمد شاہ )شوہر اور اس کے بھائیوں کے ظلم سے نجات دلائی جائے ،مجھے اور میرے بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں،گھر میں بجلی ہے نہ پانی،حکومت ،انتظامیہ اور پولیس تحفظ فراہم کریں ان خیالات کااظہار باڈوان بالا لوئر دیر کی رہائشی خاتون بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اورالزام لگایاکہ حق مہر میں ملامکان واپس کرنے یابچوں کے نام کرنے کے لئے اس کاشوہرعطاءاللہ آئے روز اسے ہراساں کرکے جسمانی تشددبھی کرتاہے جبکہ پولیس اس کی شکایت پر رپورٹ بھی درج نہیں کرتی ،خاتون بی بی نے کہاکہ وہ ایک بیٹے اور چاربیٹیوں کیساتھ جس مکان میں رہتی ہے وہ اسے شوہر کی جانب سے حق مہر میں ملاہے تاہم اس نے جعلسازی کرکے مکان مذکورہ کو مردان میں رہائش پذیر اپنے بہنوئی کو بھی بیچ دیاہے اور اب شوہر سمیت اس کے بھائی اور دیگر رشتہ دار اس پر تشدد کرکے اسے ہراساں کررہے ہیں اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات