اشتہار

تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 6 اگست، 2019

مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر وزیراعظم نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلووٴں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی شامل ہیں۔ کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات