اشتہار

تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 17 اگست، 2019

اداروں کیخلاف نعرہ بازی ، ن لیگ کے خاتون رہنماء نسیم اختر عدالت میں پیش





سوات:- مسلم لیگ ن سوات کے خاتوں رہنما اور ضلعی کونسلر نسیم اختر کو پولیس نے گرفتار کر لیا، عدالت میں پیشی کے بعد تیمرگرہ جیل منتقل ۔ پولیس سٹیشن مینگورہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی کونسلر نسیم اختر کو اداروں کیخلاف نعرہ بازی پر۔گشتل شب اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔خاتوں رہنما نے چند روز پہلے مظاہرے میں ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی تھی ، نسیم اختر کخلاف پولیس اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی ہے  پولیس نے انکے خلاف دیگر دفعات کے علاوہ دہشت گردی کے دفعات بھی لگائے گئے ہیں۔گرفتاری۔کے بعد نسیم اختر کو انویسٹگیشن کیلئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس نےاج انویسٹی گیشن مکمل ہونے کے بعد خاتون رہنماء کو عدالت میں پیش کیا ۔ جہاں پر ریمانڈ منسوخ ہونے کے بعد عدالت نے نسیم اختر کو تیمرگرہ جیل بھجوانے کے احکامات جاری کئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات