اشتہار

تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 17 اگست، 2019

کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم



 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، 50 سال میں پہلی بار دنیا کے اعلیٰ ترین سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر زیربحث آیا۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حق میں اب تک 11 قراردادیں منظور کرچکی ہے اور سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس انہی قراردادوں کی توثیق ہے، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور مسئلے کے حل کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات