اشتہار

تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 10 اگست، 2019

پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان





مٹہ  خوازہ خیلہ :- سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ اور مٹہ میں کشمیر یوں کیساتھ اظہاریکجہتی کا سلسلہ جاری مٹہ چوک میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زیر اہتمام ریلی اور مظاہر ہ کشمیر کی ازادی تک پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونگے اگر پاک فوج نے اجازت دی تو ہندوستان سے کشمیر کی ازادی پاکستانی عوام لیکر دم لیں گے پاکستان زندہ باد مومنٹ کے چیر مین اوردیگر کا مٹہ چوک اور خوازہ خیلہ میں مظاہرے سے خطاب مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت شرکاء کی فلک شگاف نعرے تفصیلات کی مطابق مٹہ میں کشمیر یوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گذشتہ روز بھی مٹہ میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کے زہر اہتمام ایک بڑی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی کی بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد مومنٹ کے چیرمین اعجاز پشتون نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور پاکستان عوام اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر اپنا یہ شہ رگ حاصل کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ازادی تک پاکستانی عوام اپنے بھائیوں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہندوستان چاہئے جتنی بھی ظلم کشمیریوں پر کرتے ہیں کشمیریوں کی حوصلے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنے بہادر پاک فوج پر فخر ہے اور پاکستانی عوام اپنے پاک فوج کیساتھ پہلے کی طرح ائندہ بھی شانہ بشانہ ہوکر ملک اور کشمیریوں کی ازادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور اخری دم تک ساتھ رہینگے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تمام مظالم انشاء اللہ بہت جلد ختم ہوکر عنقریب کشمیر میں ازادی کی سورج طلوع ہونے والا ہیں اس موقع پر شرکاء نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی ظلم اور بربریت کی خلاف فلک شگاف نعرے لگائے مظاہرے سے دیگر لوگوں نے بھی خطاب کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات