اشتہار

تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 7 اگست، 2019

وزیر اعلیٰ محمود خان نے شانگلہ میں بجلی گریڈسٹیشن کا افتتاح کردی




شانگلہ سوات:- وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ضلع شانگلہ کی پسماندگی ہر صورت دورکرینگے، شنگ گریڈسٹیشن سے بجلی کی ترسیل کے بعد ضلع شانگلہ میں بجلی کے مسائل حل ہوجائیں گے ، سابقہ دور حکومتوں میں شانگلہ کو پسماندہ رکھا گیا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے بشام میں شنگ گریڈسٹیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ محمود خان اور شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی کشمیر یوں کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں شنگ کا 123 کے وی گریڈسٹیشن مکمل ہونے کے بعد ضلع شانگلہ میں بجلی کا نظام بہتر ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ اس پسماندہ ضلع کی ترقی کیلئے ہر ممکن فنڈز فراہم کرینگے، انہوں نے کہا کہ بجلی سڑکیں اور پانی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈکی سہولت عنقریب شناختی کارڈ پر میسر ہوگی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات