اشتہار

تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 6 اگست، 2019

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل پھر طلب کرلیا



وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں اہم وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف، نیول چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر شرکت کریں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غورکیا جائے گا، اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ  بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر کلسٹر بموں کا استعمال پاکستان کو اشتعال دلانے کی سازش ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

صفحات